جنوبی وزیرستان میں امن چوک کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

July 19, 2024

فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں وانا بازار امن چوک کے قریب دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

دھماکے میں امن کمیٹی کے رضاکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔