کون سے بھارتی کرکٹرز کے پاس اپنے جہاز ہیں؟

July 19, 2024

کئی بھارتی کرکٹرز اپنے شاہانہ طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ سابق اور موجودہ بھارتی کرکٹرز کے پاس اپنا ذاتی پرائیوٹ جہاز بھی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے پاس ذاتی پرائیوٹ جہاز ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سچن ٹنڈولکر اور کپل دیو بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کرکٹرز کی اپنے جہاز میں اہلخانہ کے ساتھ سفر کی تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔