لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

July 19, 2024

علامتی فوٹو

لاہور میں تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختار نے بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔