MDCAT کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

July 20, 2024

کراچی(سید محمد عسکری) MDCAT کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنےکا اعلان، صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اعلان کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جاے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے PM&DC کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ھدایت کردی۔ صدر پی ایم ڈی سی کے مطابقفیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال امتحان میں تقریبا دو لاکھ طلباء شرکت کرنے کا امکان ہے کے مطابقڈاکٹر رضوان تاج ایم ڈی کیٹ پیپر انڈیکس کو میرٹ پر سمجھوتہ کیے بغیر طلبہ کی آسانی کے لیے بھی مدنظر رکھا جائے گا۔