افغانستان: اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں آگ لگنے سے اربوں ڈالر نقصان کا خدشہ

July 20, 2024

تجارتی سامان بشمول سیکنڈ ہینڈ کاریں، اسپیئر پارٹس اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں موجود تھیں۔

افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں گزشتہ روز بیٹری اور اسپیئر پارٹس کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع اسپن بولدک کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ میں 50 سے زائد کنٹینر جل کر راکھ ہو گئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تجارتی سامان بشمول سیکنڈ ہینڈ کاریں، اسپیئر پارٹس اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں موجود تھیں، آگ لگنے سے مارکیٹ کو اربوں امریکی ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے کےلیے چمن میں حکام سے مدد کی درخواست پر پاکستانی فائر فائٹرز نے مارکیٹ میں لگی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔