اسامہ کے قریبی ساتھی امین الحق عدالت میں پیش، ریمانڈ منظور

July 21, 2024

گوجرانوالہ(پی پی آئی)اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کا فاضل عدالت کی طرف سے سی ٹی ڈی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہفتہ کے روز اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو پیش کیا گیا، سی ٹی ڈی نے سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ملزم امین الحق کو عدالت میں پیش کیا،فاضل عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔