قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آج چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے

July 23, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے مطابق آج 23جولائی 2024ء کو وزارت قانون و انصاف‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن‘ میری ٹائم افیئرز‘ بورڈ آف ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی مجالس قائمہ کے اجلاس کمیٹی روم نمبر پانچ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔ میری ٹائم افیئرز قائمہ کمیٹی گیارہ بجے دن‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن قائمہ کمیٹی اور لاء اینڈ جسٹس قائمہ کمیٹی دن 2بجے اور ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس 3بجے انعقاد کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔