ملائیشیا میں جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے آئل ٹینکر کا سراغ مل گیا

July 24, 2024

جکارتا (نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے آئل ٹینکر کا سراغ لگا لیا گیا۔خبررساں اداروں کے مطابق ساؤ ٹومے اور پرنسپ کے جھنڈے تلے سفر کرنے والے سیریس ون نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جہاز سنگاپور کے جھنڈے والے ہفنیا نیل سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی تھی۔ سنگاپور میں حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کے عملے کو بچا لیا گیا ۔ سیریس آئی نامی آئل ٹینکر تصادم کے فوری بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا،جسے ملائیشیا کی سمندری حدود میں پکڑ لیا گیا۔