اتوار کو شارع فیصل سے حقوق عوام مارچ نکالیں گے، شاہراہ قائدین پر علامتی دھرنا ہوگا، ندیم اعوان

July 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ اتوار کو شارع فیصل سے حقوق عوام مارچ نکالیں گے،شاہراہ قائدین پرعلامتی دھرنا ہوگا ، حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کومایوس کیاہے ،انتہادرجے کی مہنگائی سے عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔