خواتین ایشیا کپ، بھارت نے نیپال کو ہرادیا

July 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ویمنز نے نیپال ویمنز کو 82 رنز سے شکست دےدی، دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں 179رنزہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم مقررہ اوورزمیں9وکٹ پر96رنزبناسکی ، سیتا رانا ماگار18 ، بندوراول 17 ، روبینہ چھتری 15 اور اندوبرمانے14 بنائے۔دیپتی شرما تین وکٹیں حاصل کیں،بھارتی ویمنزنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 3 وکٹ پر 178رنزبنائے تھے،بھارتی ٹیم کی جانب سے شیفالی ورما 81 رنزبناکرنمایاں رہیں،گروپ اے سے پاکستان ویمنزاور بھارت ویمنزکی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔