اولمپکس، پانی کی دھاتی ساختہ بوتلوں کے استعمال پر پابندی

July 24, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)فرانس کے حکومتی حکام نے اولمپک گیمز کے دوران پانی کی دھاتی ساختہ بوتلوں کا استعمال روک دیا اور اولپک انتظامیہ کو فراہم کی گئی بوتلیں واپس منگوا لی ہیں۔ فرانس میں یہ بوتلیں ایک فرانسیسی کمپنی پچھلے سال اگست سے مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہے۔ فرانسیسی حکام کو یہ اطلاع ملی ہےکہ اس بوتل میں بسفینول کا استعمال کیا جارہاہے، فرانس میں بسفینول اے کے استعمال پر 2015 سے پابندی ہے، اس کیمیکل کو بریسٹ کینسر اور بانجھ پن جیسی بیماریوں کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔ فرانس میں ان دھاتی بوتلوں کا استعمال اگست 2023 سے جون 2024 کے شروع تک استعمال ہوتی رہی ہے۔