اولمپکس پر ساڑھے نو ارب ڈالرز اخراجات ہونگے

July 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعے سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس گیمز کے انعقاد پر ساڑھےنو ارب ڈالرز کے اخراجات آئیں گے، فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ اولمپکس گیمزہماری معاشی صورت حال کی بہتری میں مدد گار ثابت ہوں گے،جدید اولمپکس کا آغاز 1896 میں ایتھنز سے ہوا اور اب تک یہ گیمز 23 شہروں اور 20 ممالک میں منعقد ہو چکے ہیں۔26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس میں 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے 200 سے زائد ممالک کے تقریباً ساڑھے 10 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔