ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی

July 24, 2024

کراچی (نیوزڈیسک)امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملے میں 2افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی۔