اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے، امریکا

July 24, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔