مختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں برآمد

July 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں ملیں،لاشیں گلشن غازی،FB ایریا، خدادادکالونی، نارتھ کراچی سیکٹر 9، سیکٹر الیون بی، لیاقت آباد ڈاکخانہ، لانڈھی ، پرانا گولیمار سے ملیں۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹاون کے علاقے بلدیہ گلشن غازی G7 مزدا کے پرانے بس اڈے کے قریب سڑک سے نومولود بچے کی لاش ملی جسے تھانے سے کارروائی کے بعد پولیس نے ایدھی سرد خانے منتقل کرادیا۔بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی عثمانیہ مسجد کے قریب واقع ایک گھر 45 سالہ محمد بابر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی طور پر وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے۔