سپریم کورٹ آج فوجداری مقدمہ کے ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت سے متعلق مقدمہ پر محفوظ فیصلہ جاری کریگی

July 24, 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ آج’’ ایک ممنوعہ کتاب ‘‘تفسیر صغیر ʼʼ کی اشاعت کے حوالے سے دائر فوجداری مقدمہ کے ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت سے متعلق مقدمہ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کریگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس عرفان سادات خان اورجسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرے گا۔