داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کا IT طلباء کیلئے 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

July 24, 2024

کراچی ( سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت پر دائو دی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں دورہ پاکستان، محرم الحرام میں مجالس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور افہام تفہیم پر گفتگو ہوئی۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنراینیشیٹیو کے تحت گورنرہاؤس میں جاری آئی ٹی کورسز کے طلباءکیلئے 100لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ ملاقات میں سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر سندھ کو خصوصی دعائیں بھی دیں۔ سیدنا مفصل سیف الدین نے گورنرسندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپکے فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اس سے قبل جب داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا گورنر ہائؤس آئے تو اسکاؤٹس نے ان پر گل پاشی کی۔ دائؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین کو آرمی، ایئر فورس، نیوی اور پولیس کے بینڈ نے سلامی بھی پیش کی۔ گورنر سندھ نے سیدنا مفصل سیف الدین کا خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے سیدنا مفصل سیف الدین کو شال اور تسبیح کے تحفے بھی پیش کئے۔ بعد ازاں دائؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا نے 10رکنی وفد کے ہمراہ بھی گورنرسندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی معیشت میں دائودی بوہرہ جماعت کے کردار، مذہبی ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید نا مفصل سیف الدین نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔