سگنلز ایشوز، واٹس ایپ مسائل، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرلیا

July 24, 2024

اسلام آباد(ساجد چوہدری) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک کے مختلف علاقوں میں سگنلز ایشوز اور پچھلے کچھ دنوں سے واٹس ایپ کے استعمال میں آنے والی مشکلات پر بریفنگ کے لیے چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ عملہ کو طلب کر لیا ہے،کمیٹی نے حکومت سے فائیو جی کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی بھی سفارش کر دی ہے، کمیٹی نے ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل کے قیام کے بل کو موخر کرتے ہوئے وزارت قانون سے ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا طریقہ کار طلب کر لیا، منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، وزارت ائی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل کے قیام کے بل 2024 پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی کام شعبے میں کیسز کو جلدی سے نمٹانے کیلئے ٹیلی کام ٹربیونل قائم کیا جارہا ہے۔