ڈونلڈ ٹرمپ کھلے مقامات پر انتخابی ریلیاں بند کردیں، سیکرٹ سروس

July 24, 2024

بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی سیکریٹ سروس نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپئن سے کہا ہے کہ وہ کھلے مقامات پر انتخابی ریلیاں بند کردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹ سروس کی ہدایت کے بعد ٹرمپ کیمپئن نے انڈور مقامات کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک حریف کاملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں ہرانا آسان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاملا ہیرس جو بائیڈن کے مقابلے میں آسان حریف ہیں۔

امریکی میڈیا نے ایک سروے کے حوالے سے بتایا کہ صدارتی امیدواروں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں انتہائی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔