کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ متوقع

July 24, 2024

فائل فوٹو

ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس اورری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سروے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم سے دستبرداری اور کملا ہیرس کی توثیق کے بعد کیا گیا۔

سروے کے مطابق ووٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 46 فیصد جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ 9 فیصد ووٹرز نے تاحال کسی امیدوار کے حق میں فیصلہ نہیں کیا۔