کنگنا رناوت نے کملا ہیرس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

July 24, 2024

ــــ فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹااسٹوری پر امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کی ہے سوشل میڈیا پر جنسی تعصب پر مبنی میمز کا انبار لگ گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ میں ڈیموکریٹس کی حمایت نہیں کرتی لیکن میرے لیے یہ حیران کن بات ہے کہ کس طرح ایک سینئر خاتون سیاست دان کو جو کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں امریکی شہریوں کی جانب سے جنسی تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ امریکی اپنے آپ کو بڑا ماڈرن سمجھتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ بھارتیوں سے بھی زیادہ دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں جوکہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس پارٹی نے صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد بھارتی نژاد امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔