فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص گرفتار

July 24, 2024

فوٹو بشکریہ فرانس 24

فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔