ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے غزہ کے اسپتال میں کام شروع کردیا

July 24, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

معروف بزنس مین اور انویسٹر ایلون مسک کی اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے اسپتال کےلیے کام شروع کر دیا۔

ایلون مسک نے غزہ اسپتال میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس فعال ہونے کی تصدیق کردی۔

ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی مدد سے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سروس دے رہے ہیں۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے غزہ میں یو اے ای فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سروس دینے پر ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایلون مسک نے غزہ کی صورتحال پر رواں برس کے آغاز میں غزہ میں ہیلتھ ورکرز کی مدد کےلیے اسٹارلنک سروسز دینے کی پیشکش کی تھی۔