بجلی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، عظمیٰ بخاری

July 24, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے۔

لاہور سے بیان میںوزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر توڑا بھی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ان کے خلاف اگر کارروائی ہوئی تو پھر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

انھوں نے کہا 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔