مانچسٹر ایئرپورٹ پر نوجوان پر پولیس تشدد

July 24, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر نوجوان پر پولیس تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ نوجوان پر تشدد سے متعلق وائرل ویڈیو پر مانچسٹر پولیس نے بیان میں کہا مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر کچھ افراد کے درمیان تنازع پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے دوران 3 افسران پر تشدد کیا گیا۔

پولیس بیان کے مطابق خاتون پولیس افسر کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ تینوں زخمی پولیس افسران کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس بیان میں مزید بتایا گیا کہ 4 افراد کو ایمرجنسی ورکرز پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس بیان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر پر تشویش کو تسلیم کرتے ہیں، معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔