اوورسیز پاکستانی ڈیجیٹل دہشت گردی روکنے کیلئے اپنا کردارادا کریں، رانا ثناء

July 25, 2024

پیرس (رضا چوہدری ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان تنازع اپوزیشن رہنماؤں کو پھانسی لگانے کی کوشش سے شروع ہوا کیونکہ 2018 کے ایوان کے پہلے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلال بھٹو زرداری کے خیر سکالی کے جذبات کا منفی جواب دیتے ہوئی کہا تھا کہ میں سب کو جیلوں میں بند کروں گا۔ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں بند کرنے کے بعد جب عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ ان سب کو پھانسی دو جس پر تنازع شروع ہوا اور ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد آیا اور ان کے اقیدار کا خاتمہ ہوا۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمرانی دور میں ملک کیساتھ جو کھلواڑ کھیلا گیا اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ جس طرح ملک میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف جارہا اس کو اس وقت کی عدلیہ کے فیصلوں سے روکا گیا اور عوامی رائے کے برعکس ایک ایجنٹ کو اقیدار میں لایا کیا جس نے قومی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی 28 تاریخ کو راولپنڈی میں لوگوں کا سمندر اکھٹا کرنے کا کیا مقصد تھا وہ قومی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی متنازعہ بنا کر اس ادارے کو تباہ کرنا چاہتا تھا ٹانک کولی ایک ڈرامہ تھا انہوں اوورسیز پاکستانیوں اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عہداروں کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجٹل دہشت گردی کو روکنے کیلئے سرگرم عمل ہو جائیں کیونکہ ایک جماعت ملک سے حمایت کھو جانے کے بعد اپنے بیرون ممالک لوگوں کے زریعے ڈیجٹل دہشت گردی پھیلا کر اپنے ملک دشمن ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وہ سیاست کے میدان میں سیاسی جماعتوں کیساتھ مقابلہ کریں نہ کے قومی اداروں خصوصی طور پر اپنی عسکری قوت کو نشانا نہ بنا رہی ہے۔ ان کو پاکستانی قوم کے جذبات کا اندازہ نہیں کہ وہ پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور اپنی مسلح افواج سے کتنی محبت کرتے ہیں انہوں فرنکفرٹ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس تحقیقات میں حقائق سامنے آجائیں گے اس واقعہ کا اصل ذمہ دار کون ہے۔ اگر انہیں بیرون ممالک غلط راستے پر چلنا ہے تو ہم کو جواب دینا آتا ہے ہم اوورسیز سطح پر اپنے محب وطن لوگوں کو آگے لائیں گے اور ان کے ملک دشمن عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر اوورسیز کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک، رانا لیاقت علی سابق رکن پنجاب اسمبلی، یورپ کے کوآرڈینیٹر ن لیگ فرانس کے طلعت محمود چوہان، صدر میاں محمد حنیف، چیئرمین راجہ علی اصغر، نائب صدر شیخ وسیم اکرم، شمروزالہی گھمن، شیخ طارق جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا اہتمام جنرل سیکرٹری رانا محمود، راجہ اشفاق احمد نے کیا۔