7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا امکان

July 25, 2024

فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے جبکہ آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے، اس مقصد کیلئے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔