برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کاجو کا درخت

July 25, 2024

یہ درخت 70 نارمل سائز کے کاجو کے درختوں کے برابر ہے اور اپنے منفرد وجود کی وجہ سے الگ ہی نظر آتا ہے۔

جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کاجو کا درخت موجود ہے۔ جو 8 ہزار اسکوائر میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے۔

پیرانگی کاجو ٹری برازیل کے ریو گرانڈے ڈو نورٹے میں ہے، دنیا کے اس سب سے بڑے کاجو کے درخت کا قطر تقریباً پانچ سو میٹر ہے اور یہ 8,400 اسکوائر میٹرز تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ درخت تن تنہا ہر سال 60,000 کاجو کے فروٹس پیدا کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس پیرانگی کاجو ٹری کو 1888ء میں ایک مقامی مچھیرے نے لگایا تھا اور پھر بعد میں وہ 93 برس کی عمر میں اسی عظیم الجثہ درخت کے سائے میں انتقال کرگیا تھا۔

تاہم ماہرین اسکی بہت زیادہ افزائش اور غیر معمولی سائز کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ یہ کم از کم ایک ہزار سال سے زیادہ قدیم درخت ہے، جبکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کوئی عام کاجو کا درخت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ 70 نارمل سائز کے کاجو کے درختوں کے برابر ہے اور یہ اپنے منفرد وجود کی وجہ سے الگ ہی نظر آتا ہے۔

یہ درخت تن تنہا ہر سال 60,000 کاجو کے فروٹس پیدا کرتا ہے، جبکہ اسے دیکھنے کےلیے برازیل بھر سے ہر سال لاکھوں لوگ آتے ہیں۔