’گولڈن فنانس 117‘ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت

July 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

چین کے ساتویں بڑے شہر تیان جن کے مضافات میں واقع ’گولڈن فنانس117‘ ایک597 میٹر بلند نامکمل عمارت ہے، یہ بلند و بالا عمارت اس وقت بالکل خالی اور غیر آباد ہے اور یہ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت ہے۔

اصل میںگولڈن فنانس 117 المعروف چائنا117 ٹاور کو ایک پرتعیش ریئل اسٹیٹ سینٹر پیس کے طور پر تیان جن شہر میں ڈیزائن کیا گیا تھا، جبکہ یہ دنیا کی بلند ترین نامکمل اور غیر آباد بلڈنگ کے طور پر بھی مشہور ہے۔

اسکی تعمیر2008 میں شروع ہوئی لیکن صرف دو سال بعد ہی عالمی کساد بازاری کے دوران اس پر کام روک دیا گیا۔

2011 میں اسکی تعمیر کا کام پھر شروع ہوا اور اندازے کے مطابق اسے2018 سے2019 کے درمیان مکمل ہونا تھا، تاہم ستمبر 2015 میں تعمیراتی کام ایک بار پھر معطل کر دیا گیا اور اس کے بعد سے یہ اسی طرح اور نامکمل پڑا ہے۔

جبگولڈن فنانس 117 کی تعمیر کا کام رکا تو یہ متاثر کن عمارت اس وقت دنیا کی پانچویں سب سے بلند عمارت تھی لیکن اب یہ دنیا کی سب سے بلند غیر آباد عمارت ہے