فرح خان کی والدہ کا انتقال، شاہ رخ خان تعزیت کیلئے گھر پہنچ گئے

July 27, 2024

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ گزشتہ روز 79 برس کی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ہی شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی تھی۔