گفتگو کی ذمہ داری ہم پر نہیں پی ٹی آئی پر ہے، مصدق ملک

July 27, 2024

گوہر صاحب سے پوچھا جائے آپ کو کس نے دعوت دی ہے؟ مصدق ملک - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ گفتگو کی ذمہ داری ہم پر نہیں پی ٹی آئی پر ہے، جو دعوت دینی تھی دے چکے۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر سنجیدہ ہے، گوہر صاحب سے پوچھا جائے آپ کو کس نے دعوت دی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سنجیدہ ہوں گے اور ثابت کریں گے تو ہم بات چیت کرلیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مذکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔ پی ٹی آئی کو سنجیدہ ہونا پڑے گا فیصلہ کرنا پڑے گا۔