گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

July 28, 2024

فائل فوٹو

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کا کہنا ہے شر گینگ کے درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحے اور راکٹ لانچر سے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں واقع حفاظتی بند پر پولیس چوکی نمبر 46 پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں میں ظہیر تھہیم اور عبدالقادر شامل ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جارہا ہے ۔