پشاور: خرم نواز گنڈاپور کی گورنر کے پی سے ملاقات

July 28, 2024

فائل فوٹو

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیںآئینی منصب پر تعیناتی کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی، امن اور خوشحالی میرا مشن ہے، وفاق اور صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

ملاقات میںتحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیم اور دیگر رفاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دینی اور رفاحی کاموں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے متحد کرنے کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔