کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سلنڈر پھٹنے سے دیوار گر گئی، 11 افراد زخمی

July 28, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10نمبر میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیوار گر گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوںکو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں4 افراد دیوار گرنے اور 7 جھلس کر زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں25 روز کے جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔