عاطف اسلم یا کے کے، عمران ہاشمی کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟

July 28, 2024

ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتا دیا۔

عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ عاطف اسلم اور کے کے میں سے آپ کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کافی مشکل سوال ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے پسندیدہ گلوکار ہمیشہ کے کے رہیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہکے کے نے میری فلموں کے لیے بہت سارے گانے گائے جو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیے گئے اور ان کی آواز میں کوئی جادو تھا تو اس لیے میں ان کا مداح ہوں۔

عمران ہاشمی نے اپنے انٹرویو کے دوران گلوکار مصطفیٰ زاہد کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان کی 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’آوارہ پن‘ کے لیے اپنی آواز میں دو گانے’تو پھر آؤ‘ اور ’تیرا میرا رشتہ‘ ریکارڈ کروائے تھے جو کہ بہت مشہور ہوئے تھے۔