عاصم اظہر کا ذریعہ معاش سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

July 28, 2024

---فائل فوٹو

پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار و گلوکار کو ذریعہ معاش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ و معنی خیز جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر اپنی چمچماتی خوبصورت گاڑی میں آ رہے ہیں، اُن کی کلائی میں اس دوران ایک گھڑی بھی موجود ہے۔

گاڑی روکنے پر عاصم اظہر سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’خوبصورت گھڑی،آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟‘


اس سوال پر عاصم اظہر کچھ سیکنڈز کے لیے سوچتے ہیں اور پھر جواب میں کہتے ہیں ’موو آن‘ یعنی کہ ’میں آگے بڑھتا رہتا ہوں۔‘

عاصم اظہر کے اس جواب پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی نامناسب سا جواب تھا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ’موو آن‘ عاصم کے آنے والے نئے گانے کا ٹائٹل ہو۔