’کون سی مفت بجلی؟ پورا بل دیتے ہیں‘، مفت بجلی ختم کرنے کے اعلان پر ارکانِ اسمبلی کا رد عمل

July 28, 2024

وزارت توانائی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی مفت بجلی ختم کرنے کے اعلان پر متعدد اراکین قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کے پاس پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی میں اراکین نے تحریک استحقاق جمع کروا دی۔

اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی دیتے ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کروانا لازم ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اراکین نے کہا کہ وزارت توانائی اپنے بیان کی تردید کرے۔

اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وہ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں، ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔