لاہور: جعلی اے ایس آئی گرفتار، ملزم پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بناتا تھا

July 29, 2024

لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے جعلی اے ایس آئی گرفتار کیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم حماد سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) رینک کی پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بناتا تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم نے پولیس یونیفارم میں تصویریں اور گانے کے ساتھ ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار جعلی اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔