راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

July 30, 2024

فائل فوٹو

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ ہوگئی، ندیم کالونی اور جاوید کالونی کے مکینوں کو الرٹ کردیا گیا۔

نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایت جاری کردی گئی، نالہ لئی پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

ادھر صوابی میں تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، مختلف واقعات میں3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

علاوہ ازیںمظفر آباد، دھیر کوٹ اور باغ میں بھی بارش ہوئی ہے۔ لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔