فیروز خان کی اہلیہ نے اداکار کیلئے رومانوی پیغام شیئر کردیا

July 30, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤںٹ

لالی اور بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے سوشل میڈیا پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ اسٹوری اہلیہ کے انسٹا اکاؤنٹ سے ری شیئر کی ہے۔

فیروز خان کی اہلیہ نے شیئر کی گئی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آپ کے ہاتھ کا لمس محفوظ اور محبت بھرا محسوس ہوتا ہے۔‘

اسکرین شاٹ

اداکار کی جانب سے ری شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ زینب کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔


دوسری جانب سوشل میڈیا کے متعدد فین پیجز پر فیروز خان کی اہلیہ کی نئی تصویریں وائرل ہیں جن میں اُنہیں اداکار کے بیٹے سلطان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔