خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل تنقید کی زد میں

July 31, 2024

ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پچھلے کچھ عرصے سے کئی تنازعات کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے گروہ نے ان کی خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کردی ہے۔

خفیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد کچھ صارفین کا ڈرامہ نگار کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی جعلی ویڈیو ہے اور اس کا مقصد صرف فیمنزم پر ان کے مؤقف کی وجہ سےانہیں بدنام کرنا ہے۔

دوسری جانب، کچھ صارفین خلیل الرحمٰن قمر کا حالیہ تنازع سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی حجاب خلیل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حجاب خلیل ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف قسم کی دلچسپ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

اُنہیں اپنی حالیہ ویڈیوز پر والد کے تنازعات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔