اسماعیل ہنیہ کی شہادت: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا 3 دن سوگ کا اعلان

July 31, 2024

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نےاعلامیہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن اسرائیل کے اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت اورحماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سلام پیش کرتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ حملے میں ملوث ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، اسرائیل پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں نسل کشی فوراً بند کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اظہارِ ہمدردی میں کہا ہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔