ایٹمی حملے کی یاد میں تقریب، ناگاساکی نے اسرائیلی سفیر کو مدعو نہیں کیا

August 01, 2024

ٹوکیو (اے ایف پی)ناگاساکی کے میئرشیروسوزوکی نے گزشتہ روز کہا کہ جاپان میں اسرائیلی سفیر کو سالانہ امن تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ غیر متوقع پریشانی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کاکوئی سیاسی محرک نہیں ہے۔جبکہ ہیروشیماکے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہیروشیما نے اسرائیل کو اپنی تقریب میں مدعو کیا ہے لیکن اپنے خط میں جلد سے جلد جنگ بندی اور بات چیت کے ذریعے حل کا مطالبہ کیا ہے۔جنوبی جاپان کے شہر نے گزشتہ ماہ درجنوں ممالک اور خطوں کو 1945 میں امریکی جوہری بمباری کی یاد منانے کے موقع پر 9 اگست کو ہونے والی تقریب میں مدعو کیا ہے۔