غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 11 فلسطینی شہید

August 01, 2024

فائل فوٹو

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغازی کیمپ میں اسرائیل کی گولہ باری سے 8 اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب منگل کی رات بیروت میں اسرائیلی حملے میں ایک ایرانی فوجی مشیر بھی جاں بحق ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں جاپان کے نائب نمائندے نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات روکنے کیلئے کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔