حج کیلئے غیرقانونی طور پر آنے والوں کو روکنے کیلئے اسمارٹ سسٹم منصوبہ زیرِ غور

August 01, 2024

فائل فوٹو بشکریہ اے پی

سعودی عرب میں حج کیلئے غیرقانونی طور پر آنے والوں کو روکنے کے لیے اسمارٹ سسٹم منصوبہ زیرِ غور ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نئے سسٹم میں عازمین کے کوائف اور رہائشی امور کی معلومات اپ ڈیٹ ہوں گی، عازمین کو اسمارٹ کارڈز دیے جائیں گے جن پر ان کی مکمل معلومات ہوں گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اسمارٹ کیمروں سے حجاج کی نقل و حرکت اور مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی۔