بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم

August 01, 2024

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔

عدالت نے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشریٰ بی بی کےوکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست راولپنڈی بینچ میں دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ اور عملے کے خلاف کارروائی کریں۔

درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔