اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا ویڈیو بیان

August 01, 2024

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں والد کے انتقال کی خبر ملی، شکر ہے اللہ کا کہ میرے والد کا خاتمہ شہادت پر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو جہاد کے راستے پر چلتا ہے، اس کا انجام شہادت ہوتا ہے یا پھر وہ غازی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے بے حد خدمات انجام دیں، اللہ کی رضا سے میرے والد کو شہادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے والد کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے کتنے ہی رہنماؤں کا قتل کر دو، تم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی ہمارے انقلاب کو روک سکتے ہو۔