ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے بڑھ گیا

August 01, 2024

ملک میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 400 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 432 ڈالر ہے۔