ناروے کپ، انڈر۔17 کیٹیگری: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

August 01, 2024

ناروے کپ فٹبال کی انڈر۔17 کیٹیگری میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے راؤنڈ آف 32 کا میچ جیتا پھر پری کوارٹر فائنل جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد پلے آف میں بھی کامیابی کے ساتھ مہم جاری رکھی اور پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے شارلٹن کلب کو 0-5 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول کیے۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2، عبید اللّٰہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

بعدازاں پری کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی پاکستان نے ٹیم نے حریف کو قریب بھی نہ آنے دیا۔

اس میچ میں پاکستان اسٹریٹچائلڈ ٹیم نے ناروے کے اسٹرنڈیم کلب کو 1-3 سے ہرادیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کی اس ٹیم کے خلاف آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ جیتا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبالٹیم کے عبیداللّٰہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی اس کامیابی کے بعد ناورے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا۔

اسٹریٹچائلڈ فٹبال ٹیم کل اپنا کواٹر فائنل میچ جرمنی کے کلب کے خلاف کھیلے گی۔