صدر نے کیپیسٹی چارجز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کاروباری برادری سے تجاویز مانگ لیں

August 01, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے کیپیسٹی چارجز کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کاروباری برادری سے تجاویز طلب کرلیں۔

آصف زرداری نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 40 رکنی وفد سے گفتگو کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ کاروباری برادری کمیٹی بنائے، جو صدر مملکت کے دفتر سے مل کر کام کرے، ایسا حل تیار کیا جائے کہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔